رسائی کے لنکس

’اقوام متحدہ میں پاکستان مؤثر کردار ادا کر رہا ہے‘


مسعود خان نے کہا ہے کہ تمام حساس معاملات میں پاکستان کے ساتھ مشاورت کی جاتی ہے، جس سے ملکی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر، مسعود خان نےکہا ہے کہ پاکستانی مشن کا بنیادی کام ملک کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے، جسے یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

’وائس آف امریکہ‘ سے انٹرویو میں، اُنھوں نے اِن ذمہ داریوں کو ’کثیر جہتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کے ایک مندوب کو تمام 193 رکن ممالک کے ساتھ تعلق استوار کرنا پڑتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اِس فورم پر پاکستان نے ہمیشہ ایک مؤثر کارکردگی دکھائی ہے، جب کہ دنیا کو عصر حاضر کےتمام اہم تنازعات و مسائل پر ٹھوس بنیادوں پر اپنی رائے کا اظہار کرنا پڑتا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ تمام حساس معاملات پر پاکستان کے ساتھ مشاورت کی جاتی ہے، جس سے ملکی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ دوست ممالک ہماری رائے کی قدر کرتے ہیں۔

اُ ن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے، تاکہ عالمی سطح پر ادارے کی اہمیت مزید پروان چڑھے اور یہ مزید کارآمد ثابت ہو۔

تفصیل سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجیئے:

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب، مسعود خان کا انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:16:52 0:00
XS
SM
MD
LG