رسائی کے لنکس

'عمران خان پشاور کے عوام کو دھوکا کیوں دیتے ہو؟'


سابق وزیراعظم نواز شریف (فائل فوٹو)
سابق وزیراعظم نواز شریف (فائل فوٹو)

نواز شریف نے لوگوں کو عدل کے حصول کیلئے متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا نظام عدل لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس میں تمام لوگوں کو انصاف ملے گا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنے خلاف عدالتی فیصلے اور اپنے سب سے بڑے ناقد حزب مخالف کے راہنما عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اتوار کو پشاور میں اپنی جماعت کے جلسے میںاپنی تقریر کاآغاز انھوں نےچند نعروں سے کیا جس میں انہوں نے عدلیہ کے ان کے خلاف حالیہ فیصلوں کے خلاف عوامی رائے کا حصول تھا ۔ شرکاء نے انتہائی جذباتی انداز میں میاں نواز شریف کے نعروں کا مثبت جواب دیا۔

انہوں نے شرکاء سے خطاب میں اپنے اسی موقف کو دہرایا کہ انھیں صرف اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل قرار دے دیا گیا جب کہ عمران خان کو عدالت عظمیٰ نے صادق اور امین قرار دے دیا جو ان کے بقول ناانصافی ہے۔

اپنی تقریر کے دوران دو وفاقی وزراء دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو نواز شریف نے نام لے کر اپنے ساتھ کھڑا کیا ۔ ان دونوں کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان کے بقول صوبے کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

"سارا پشاور کھودا ہوا ہے اب یہ میٹرو بنا رہے ہیں چار سال ان کو خیال نہیں آیا۔۔۔کیوں پشاور کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہو۔یہ عمران خان ہے نواز شریف نہیں کہ جو وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے۔"

نواز شریف نے لوگوں کو عدل کے حصول کیلئے متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا نظام عدل لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس میں تمام لوگوں کو انصاف ملے گا۔

XS
SM
MD
LG