رسائی کے لنکس

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ


پاکستان کی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی صورت حال کے پیش نظر مقامی طور پر فروخت ہونے والی پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی قیمتوں کی بنیاد پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 2 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 13 روپے اور 22 پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی تھی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

تاہم حکومت نے صارفین کو قیمتوں میں جزوی اضافہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یکم نومبر سے پٹرول کی فی لٹر قیمت 97 روپے 83 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لٹر ہو گی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے اضافے کے ساتھ 86 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG