رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کی زد میں فوجی جوانوں کو لے جانے والی ایک گاڑی بھی آئی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں کے مطابق دھماکا منگل کو خادی نامی علاقے میں ہوا اور اس میں ہلاک و زخمی ہونے والے تمام عام شہری تھے۔

بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کی زد میں فوجی جوانوں کو لے جانے والی ایک گاڑی بھی آئی۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو بنوں اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے بعد دہشت گردوں کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

لیکن اب بھی شدت موقع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں، امن کمیٹی کے رضا کاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبائلی علاقوں سے ملحق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک زرعی تربیت گاہ پر حملہ کر کے کم از کم 9 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG