رسائی کے لنکس

ہیملٹن ٹیسٹ: بارش کے سبب پہلے دن کا کھیل متاثر


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے متاثر ہوا۔

ہیملٹن ٹیسٹ کے پہلے دن صرف 21 اوورز کا کھیل ہوا اور نیوزی لینڈ کے 77 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

سست اورز ریٹ کے سبب کپتان مصباح الحق کی ایک میچ کی معطلی کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں، اُنھوں نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ فیصلہ کیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ٹام لیتھم کو آوٹ کر دیا جب کہ سہیل خان نے نیوز لینڈ کے کپتان ولیم سن کو 13 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

بارش کے سبب جب مزید کھیل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا تھا تو کھیل کے پہلے روز نیوزی کے بلے باز جیت راول 35 اور راس ٹیلر 29 کے انفرادی اسکور کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG