رسائی کے لنکس

پاکستانی بحریہ کا فضا سے سمندر میں جہاز شکن میزائل کا تجربہ


پاکستانی بحری بیڑہ (فائل فوٹو)
پاکستانی بحری بیڑہ (فائل فوٹو)

پاکستان کی بحریہ نے ہفتہ کو فضا سے سمندر میں مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا بتایا ہے۔

بحریہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ میزائل بحیرہ عرب میں "سی کنگ ہیلی کاپٹر" سے داغا گیا جس نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ بھی موجود تھے جنہوں نے اس تجربے کو بحریہ کے دستوں کی جنگی تیاروں اور پیشہ وارانہ مہارت کے واضح ثبوت سے تعبیر کیا۔

انھوں نے سمندر میں تعینات بحری یونٹس کا بھی معائنہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی بحریہ ملک کی سمندری حدود اور مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔

رواں سال کے اوائل میں پاکستانی بحریہ نے خشکی سے سمندر میں مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG