رسائی کے لنکس

پاکستان اور ملائیشیا کا میچ برابر


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان اب اس ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے تک نہیں پہنچ سکتا۔

ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

جمعرات کو ایپوہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ملائیشیا نے آغاز ہی سے پاکستان پر دباؤ ڈالتے ہوئے چھٹے منٹ میں برتری حاصل کر لی لیکن پندرہویں منٹ میں پاکستان کی طرف سے مٕحمد عمران نے گول اسکور کر کے اس برتری کو ایک، ایک سے برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں کرتی رہیں اور ملائیشیا نے پھر پہلے گول کر کے اسکور دو، ایک کر دیا۔ کچھ ہی دیر کے بعد پاکستان نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

پاکستان اب اس ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے تک نہیں پہنچ سکتا۔

پاکستان اپنا پانچواں میچ 16 مارچ کو کوریا کے خلاف کھیلے گا۔
XS
SM
MD
LG