آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں پاکستانی شہر سیالکوٹ کے تیار کردہ فٹ بال بھی استعمال ہوں گے۔
صنعت کار خواجہ اختر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اس آرڈر کو عملی شکل دینے کے لیے صرف تینتس دن ملے۔
چین کی ایک کمپنی کی جانب سے معروف کمپنی ایڈیڈاس کو فٹبال کا آرڈر پورا کرنے سے معذرت پر پاکستانی صنعت کار نے ایڈیڈاس کو سیالکوٹ آنے کی دعوت دی تھی۔
اس بین الاقوامی کمپنی نے خواجہ اختر کی فیکٹری میں مشینری پرانی ہونے کی وجہ سے ان کی پیش کش مسترد کر دی۔ جس پر اس پاکستانی صنعت کار نے اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے صرف 33 دنوں کی مختصر مدت میں جدید آلات اور مشینری منگوا کر فٹ بال کی تیاری مکمل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عموماً نئے پلانٹ کو مکمل کرنے میں چھ ماہ لگتے ہیں۔ "یہ بہت مشکل تھا بلکہ میرے خیال اب تک جو کچھ بھی میں نے کیا اس میں یہ مشکل ترین کام تھا۔"
ان کی فیکٹری میں 1400 ملازمین کام کرتے ہیں جن میں ایک چوتھائی تعداد خواتین کی ہے۔
اس کھیل میں پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی نظر نہیں آتی لیکن اس کھیل کے لیے عالمی معیار کے فٹ بال ضرور پاکستان میں بنائے جاتے ہیں۔
سیالکوٹ کی کھیلوں کی اس کمپنی کو عالمی کپ میں فٹ بال فراہم کرنے کا ٹھیکہ پہلی بار ملا ہے۔ لیکن اس سے قبل یہ جرمنی اور فرانس کی فٹ بال لیگز کے علاوہ چیمپیئن لیگ کے لیے فٹ بال بنا چکی ہے۔