رسائی کے لنکس

پشاور میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے ایک عہدیدار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈاکٹر ریاض حسین پر اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکش حملے ہو چکے ہیں لیکن وہ ان میں محفوظ رہے جب کہ 2008ء میں انتخابات کے دوران کرم ایجنسی میں ان کے دفتر کے باہر بھی بم دھماکا کیا گیا۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے ایک عہدیدار ڈاکٹر ریاض حسین کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ریاض قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے صدر تھے اور بدھ کو پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن میں ان پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر سے کلینک جا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ریاض حسین پر اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکش حملے ہو چکے ہیں لیکن وہ ان میں محفوظ رہے جب کہ 2008ء میں انتخابات کے دوران کرم ایجنسی میں ان کے دفتر کے باہر بھی بم دھماکا کیا گیا۔

ڈاکٹر ریاض حسین کے ایک بھائی ارشاد حسین پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG