پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جمعہ سے دو روزہ پاک بھارت سوشل میڈیا میلے کا آغاز ہوا جس میں کئی اہم موضوعات پر بات چیت کے لیے دونوں جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم اراکین شرکت کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا میلے کا مقصد پاکستان اور بھارت میں اہم شعبوں میں نمائندگی رکھنے والے نوجوانوں کے ذریعے سماجی تبدیلی لانا ہے اور اس کا انتظام لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں اور ایک غیر سرکاری تنظیم ’پیس نچ‘ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا ہے۔
میلے کے باقاعدہ آغاز پر مہمان خصوصی کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے بلاگرز کا اکٹھا ہونا نہایت خوش آئند ہے کیونکہ معاملات کے حل کے لیے دونوں جانب سے سماجی رابطوں اور عام لوگوں کے درمیان بات چیت سے زیادہ اہم اور کچھ نہیں۔
ان کے بقول اس سے نہ صرف ہم آہنگی بڑھے گی بلکہ علاقے کی امن اور خوشخالی کا عمل بھی تیز ہوگا۔
’’اس طرح کے پلیٹ فارم سے نہ صرف تجارتی و ثقافتی تبادلوں کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ اختلافات کی بجائے جو باتیں سرحد کے دونوں جانب یکساں ہیں وہ نمایاں ہوتی ہیں۔‘‘
اس میلے میں متعلقہ شعبوں کی پاکستان سے 13 اور بھارت سے 11شخصیات شریک ہیں۔