رسائی کے لنکس

بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین پاکستانی ہلاک


پاک بھارت سرحد پر فورسز کی پٹرولنگ ، فائل فوٹو
پاک بھارت سرحد پر فورسز کی پٹرولنگ ، فائل فوٹو

حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر فائرنگ کے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جن کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مبینہ بالاشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہل کار اور خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر راولا کوٹ اور رکھ چکری کے مقام پر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 مقامی شہری ہلاک جبکہ ایک شہری زخمی ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے پاک فوج کی ایک پیٹرولنگ ٹیم پر بھی فائرنگ کی، جس سے نائب صوبیدار ندیم ہلاک جبکہ 3 فوجی اہل کار شاید زخمی ہو گئے۔

پیٹرولنگ ٹیم راولا کوٹ سیکٹر میں متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کاموں میں مصروف تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی فوجیوں کو جانی و مالی نقصان ہوا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان بھارتی سرحدی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی۔

حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر فائرنگ کے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جن کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

پاکستان کا اس حوالے سے موقف ہے کہ بھارت کی جانب سے لگاتار سیزفائر معاہدہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اس سال اب تک بھارت کی جانب سے سات سو سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ فوجی اہل کاروں کے علاوہ سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس سال چالیس کے قریب عام شہری بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG