رسائی کے لنکس

معروف لوک گلوکارہ ریشماں انتقال کر گئیں


ریشماں
ریشماں

وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں اور گزشہ ایک ماہ سے کومے میں رہنے کے بعد اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔

پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ ریشماں اتوار کی صبح لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔

ریشماں طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں جس کی وجہ سے انھوں نے کئی سالوں سے باقاعدہ گلوکاری سے علیحدگی اخیتار کر رکھی تھی۔

ریشماں 1947ء میں بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں۔ انھوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے سے کیا۔

گزشتہ ایک ماہ سے کومہ میں رہنے کے بعد وہ اتوار کو انتقال کر گئیں۔

ریشماں بلاشبہ پاکستان اور بھارت میں بے حد مقبول تھیں اور انھیں بلبل صحرا کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ان کے مشہور گیتوں میں "ہائے او ربا نئیں لگدا دل میرا"، "لمبی جدائی"، "اکھیاں نوں رہن دے اکھیاں دے کول کول" اور "وے میں چوری چوری تیرے نال لیاں اکھاں وے" شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کی طرف سے انھیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
XS
SM
MD
LG