رسائی کے لنکس

فلم انڈسٹری کو نئے تجربات کی ضرورت ہے: شان


شان ان فنکاروں میں سے ہیں جن کے خیال میں فلمی صنعت کو بچانے کے لئے وقت بہت تیزی سے نکلا جا رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فلمی صنعت کو بچانے کے لئے، سالوں پرانے اور رٹے پٹے فارمولے کے بجائے نئے موضوعات پر قلم اٹھانا ہوگا

پاکستان فلمی صنعت کو فلم ’وار‘ کے ذریعے ایک نئی جہت سے روشناس کرانے والے اداکار، شان شاہد کو شکوہ ہے کہ فلم انڈسٹری میں بہتری لانے کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں، حالانکہ انڈسٹری کو بچانے کے لئے نئے تجربات کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے، انڈسٹری کو بچایا جا سکتا ہے۔

شان ان فنکاروں میں سے ہیں جن کے خیال میں انڈسٹری کو بچانے کے لئے وقت بہت تیزی سے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔

ان کا یہ بھی خیال ہے کہ انڈسٹری بچانے کے لئے سالوں پرانے اور رٹے پٹے فارمولے کے بجائے نئے موضوعات پر قلم اٹھانا ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’شوبز اسپائس‘ کے مطابق، شان کہتے ہیں کہ ’موجودہ ملکی صورتحال میں تواتر کے ساتھ فلمیں ریلیز کرنا ناممکن ہے۔ ایسے میں انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔‘

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز فلمیں ریلیز نہیں کر رہے، کیوں کہ انہیں یہ خوف ہے کہ ان کی فلموں کو اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔ لیکن، فلموں کی ریلیز کا طویل درمیانی وقفہ فلم ٹریڈ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
XS
SM
MD
LG