رسائی کے لنکس

پاکستانی باؤلر جنید خان فٹنس ٹیسٹ میں ناکام


جنید خان (فائل فوٹو)
جنید خان (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ بورڑ ’پی سی بی‘ کی جانب سے پیر کو جنید خان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جو کہ وہ پاس نہ کر سکے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر جنید خان کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڑ ’پی سی بی‘ کی جانب سے پیر کو جنید خان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جو کہ وہ پاس نہ کر سکے۔

جنید خان کی جگہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی دوسرے فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت کے لیے ’آئی سی سی‘ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرنی پڑے گی۔

جنید خان ایک عرصے سے فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔ وہ پاکستان کے حالیہ دورہ نیوزی لینڈ میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے انھیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن دائیں گھٹنے میں تکلیف کے سبب وہ دوبارہ ان فٹ ہو گئے تھے۔

25 سالہ جنید خان گزشتہ ماہ تربیتی کیمپ کے دوران کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ انھوں نے 48 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 75 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 15 فروری کو بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گا۔

اُدھر پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پابندی کے شکار پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو گزشتہ ہفتے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔

XS
SM
MD
LG