رسائی کے لنکس

پاکستان میں” فیس بک“ تک رسائی پر پابندی کا حکم


A boy is comforted outside Sandy Hook Elementary School after a shooting in Newtown, Connecticut, December 14, 2012.
A boy is comforted outside Sandy Hook Elementary School after a shooting in Newtown, Connecticut, December 14, 2012.

کراچی میں 2000 خواتین کا فیس بک کے خلاف احتجاج

لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ”فیس بک“ تک ملک میں رسائی پر پابندی لگا ئے۔ اسلامک لائیرز فورم نے مقامی میڈیا میں خبروں کے بعد عدالت عالیہ میں ایک درخواست دائر کی تھی کہ فیس بک پر پیغمبر اسلام کے خاکے بنانے کا ایک مقابلہ 20 مئی سے شروع ہو رہا ہے ۔

بدھ کو عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ 31 مئی تک فیس بک پر رسائی پر پابندی عائد کی جائے اور وزرارت خارجہ کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائے کہ اس طرح کا توہین آمیز مقابلہ کیوں کرایاجارہا ہے۔

بدھ کے روز کراچی میں کوئی 2000 خواتین نے فیس بک پر پابندی عائد کرنےکے مطالبے کے ساتھ کے لیے جلوس نکالا۔

پاکستان میں مذہبی امور کے وزیر حامد سعید کاظمی نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومت اس معاملہ پر بات چیت کے لیے مسلم کانفرنس کا اہتمام کرے۔

پاکستان میں انٹر نیٹ کی سہولیات مہیا کرنے والے اداروں کی نگرانی کرنے والے سرکاری ادارے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے حکم پر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو منگل کے روز ہی یہ ہدایت کر دی گئی تھی کہ وہ پاکستانی صارفین کے لیے فیس بک تک رسائی کو روک دیں ۔

فیس بک کے پاکستان میں صارفین نے بھی تصدیق کی ہے کہ اُنھیں اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل نہیں ہو پارہی ہے۔

سینٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے بھی فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ اس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں لاکھوں افراد جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے صارفین میں شامل ہیں اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری ویب سائٹ تک رسائی روکنے کی بجائے متعلقہ” لنک“ کو بلاک کر دیا جائے تو اس سے فیس بک کے دیگر صارفین کو مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

XS
SM
MD
LG