رسائی کے لنکس

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست


پاکستانی ٹیم کے اسد شفیق انگلش کھلاڑی کا کیچ پکڑ رہے ہیں۔ 8 اگست 2929
پاکستانی ٹیم کے اسد شفیق انگلش کھلاڑی کا کیچ پکڑ رہے ہیں۔ 8 اگست 2929

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلش ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا تھا جو برطانیہ کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 169 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آج کے دن کھیل کے آغاز میں پاکستانی باولرز کے سامنے انگلش کھلاڑی بے بس دکھائی دے رہے تھے۔ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ یوں دکھائی دے رہا تھا کہ پاکستان یہ ٹیسٹ جیت جائے گا۔ اس وقت انگلستان کی تقریباً آدھی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی اور جیت کے لیے ڈیڑھ سو سے زیادہ رنز باقی تھے۔

چھٹی وکٹ پر ووکس اور بٹلر کی طویل شراکت نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا اور ان دونون کے شاندار کھیل نے اپنی ہارتی ہوئی ٹیم کو فتح دلا دی۔

ووکس نے 84 رنز بنائے، جب کہ بٹلر 75 کے ذاتی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ اور اپنی ٹیم کو فتح کے بہت قریب پہنچا دیا۔

ووکس کو اپنے 84 رنز اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں اب انگلینڈ کو پاکستان پر صفر کے مقابلے میں ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG