افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اتوار کی شام دو الگ الگ مبینہ امریکی ڈرون حملوں میں کم از کم9مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں یا ڈرون سے داغے گئے نصف درجن سے زائد میزائلوں کا نشانہ تیمور کلے اور ڈانڈا کلے کے علاقوں میں عسکریت پسندوں کی دو گاڑیاں تھیں۔
رواں ماہ اب تک وزیرستان کے علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کے مشتبہ ٹھکانوں کے خلاف کم از کم 20 میزائل حملے کیے جا چکے ہیں۔