پاکستان کے باؤلر سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن گال کے مقام پر اتوار کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مشکوک رپورٹ ہوا جہاں اس میچ میں میزبان ٹیم نے سات وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
ان اعتراضات کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کے جائزے کا فیصلہ کیا ہے۔
گال ٹیسٹ میں سعید اجمل نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 168 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھی تاہم دوسری اننگز میں اُنھیں کوئی کامیابی نا ملی۔
آئی سی سی کے مطابق سعید اجمل کے اگلے 21 دنوں میں مختلف تجزیے کیے جائیں گے اور جب تک حتمی رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی وہ بدستور کھیلتے رہیں گے۔
36 سالہ اجمل کو پاکستان کی جانب سے 34 ٹیسٹ میچوں میں 174 اور 110 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 182 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔