رسائی کے لنکس

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کنیریا پر تاحیات پابندی


دانش کنیریا
دانش کنیریا

بورڈ نے ایک بیان میں کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے کسی بھی شعبے میں کسی بھی طرح سے حصہ نہیں لے سکتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ کے الزام میں لیگ اسپنر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کی توثیق کردی ہے۔

کنیریا کو 2009ء میں اسیسکس کاؤنٹی کی طرف سے کھیلتے ہوئے میچ فکسنگ کے الزمات کا سامنا کرنا پڑا جس پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ اس ضمن میں کی جانے والی کنیریا کی اپیلیں بھی مسترد کی جاچکی ہیں۔

جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے کسی بھی شعبے میں کسی بھی طرح سے حصہ نہیں لے سکتے۔

32 سالہ لیگ اسپنر اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات سے انکار کرتے ہیں۔

دانش کنیریا نے پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2000ء میں کیا تھا اور 2010ء تک 61 میچوں میں انھوں نے 261 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
XS
SM
MD
LG