رسائی کے لنکس

آئی ایس آئی میں پولیٹیکل سیل نہیں ہے: وزارت دفاع


اسلام آباد میں واقع سپریم کورٹ کی عمارت
اسلام آباد میں واقع سپریم کورٹ کی عمارت

چیف جسٹس نے اس بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے عدالت میں آئی ایس آئی میں خفیہ طور پر سیاسی نوعیت کی کارروائیوں کے لیے پولیٹیکل سیل کی موجودگی کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کی وزارت دفاع نے بدھ کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) میں کسی قسم کا سیاسی سیل موجود نہیں ہے۔

یہ بات وزارت دفاع کے سیکرٹری نے عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ کے سامنے اپنے تفصیلی بیان میں کہی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں یہ بینچ سیاست میں آئی ایس آئی کی مبینہ مداخلت سے متعلق مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔

چیف جسٹس نے اس بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے عدالت میں آئی ایس آئی میں خفیہ طور پر سیاسی نوعیت کی کارروائیوں کے لیے پولیٹیکل سیل کی موجودگی کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔

جس پر وزارت دفاع کے ایک نمائندے نے عدالت عظیٰ کو بتایا کہ خفیہ ادارے کی جانب سے سیل کے نہ ہونے کی تصدیق کے بعد یہ بیان دیا گیا ہے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ متعلقہ حکام سے اس تفصیلی بیان پر دستخط کروانے کے بعد عدالت میں جمع کروایا جائے۔

عمومی طور پر آئی ایس آئی پر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ ملک میں سیاسی حکومتوں کو کمزور یا گرانے میں اس کا پولیٹیکل سیل ملوث ہوتا ہے۔
XS
SM
MD
LG