رسائی کے لنکس

مسافر بس سیلابی ریلے میں بہنے سے16 ہلاک


پنجاب کے ضلع ڈیر ہ غازی خان کے کھڈ بزدار کے علاقے میں ہفتے کے روز ایک مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے حکام کے مطابق 16 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 14 تاحال لاپتہ ہیں۔

ڈیر غازی خان میں امدادی ادارے ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج ڈاکٹر ناطق حیات نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بس میں لگ بھگ 60 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بس کراچی سے پشاور جارہی تھی اور اس میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ سے تھا۔

ڈاکٹر ناطق نے بتایا کہ سیلابی ریلا بس کو تقریباً دو سو فٹ دو ر تک بہا لے گیا جس کے بعد وہ مٹی میں دھنس گئی ۔ اُنھوں نے بتایا کہ صبح سات بجے سے بھاری مشینری کی مدد سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔

پاکستان میں حالیہ سیلا ب سے جنوبی پنجاب میں شدید متاثر ہونے والے اضلاع میں ڈیر ہ غازی خان بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG