رسائی کے لنکس

توہین رسالت قانون میں تبدیلی نہ کی جائے


توہین رسالت قانون میں تبدیلی نہ کی جائے
توہین رسالت قانون میں تبدیلی نہ کی جائے

خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی نے جمعہ کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مرکزی سفارش کی گئی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت جیسے حساس معاملے پر موجودہ قانون میں ممکنہ اور مجوزہ تبدیلی یا تنسیخ سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے۔

یہ قرار داد جمیعت علما اسلام کی طرف سے پیش کی گئی جسے بغیر کسی بحث کے منظور کرلیا گیا۔

میاں افتخار حسین (فائل فوٹو)
میاں افتخار حسین (فائل فوٹو)

صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے وائس آف امریکہ کو اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ قرارداد کا مقصد ان کے بقول بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی پر قابو پانے میں مدد دینا ہے۔’’جہاں تک تبدیلی نہ لانے کی بات ہے تو وہاں تو کہا جارہا ہے کہ نہیں لائے جائے گی مگر پھر بھی اس ایشو کو اٹھایا جارہا ہے اور ہم نے اس معاملے کو ختم کرنے اور حقیقی صورتحال کو سامنے لانے کے لیے یہ قرارداد منظور کی ہے۔

رواں ہفتے اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلمان تاثیرکو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس نے یہ اقدام ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے کیا کیونکہ اس کے بقول مقتول گورنر نے اس قانون کے خلاف بیان دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG