رسائی کے لنکس

پاکستان کے لیے کرکٹ میں ’بگ فور‘ کا درجہ

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی (فائل فوٹو )
پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی (فائل فوٹو )

اس پیش رفت کے بعد بگ تھری کے علاوہ آئندہ آٹھ سال تک پاکستان کو اشتہارات اور ٹی وی پر میچز نشر کرنے کے مالکانہ حقوق سمیت دیگر مد میں چوتھا بڑا حصہ دیا جائے گا۔

پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ’بگ فور‘ کو درجہ دے دیا ہے، جسے بین الاقوامی سطحی پر کرکٹ کے میدان میں تنہائی کے شکار اس ملک کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال ’بگ تھری‘ ممالک سے متعلق آئی سی سی کے ایک اعلان کے بعد کرکٹ کے حلقوں بشمول پاکستان کی جانب سے اس پر شدید مخالفت کی گئی تھی۔

پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے بگ تھری منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ میلبورن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کو ’چوتھی بڑی‘ طاقت کے طور پر منوا لیا ہے

اس پیش رفت کے بعد بگ تھری کے علاوہ آئندہ آٹھ سال تک پاکستان کو اشتہارات اور ٹی وی پر میچز نشر کرنے کے مالکانہ حقوق سمیت دیگر مد میں چوتھا بڑا حصہ دیا جائے گا۔

آئی سی سی کے انتظامی و مالی معاملات پر زیادہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل ’بگ تھری‘ کی منظوری دی گئی تھی۔ جس کے تحت کرکٹ کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ان تینوں ملکوں کے بورڈز کو ملے گا۔

XS
SM
MD
LG