واشنگٹن —
قطر کے دارلحکومت دوحہ میں جاری ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی کے آخری پول میچ میں پاکستان نے جاپان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا، جبکہ بھارت ملائشیا کے ھاتھوں ہار گیا۔
جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے وقاص شریف اور عبدالحسیم نے دو دو، جبکہ شکیل عباسی نے ایک گول کیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر تھا۔ تاہم، دوسرے ہاف میں پاکستان ہاکی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور تین گول کی برتری حاصل کرلی جو آخر تک برقرار رہی۔
اس فتح کے بعد، پاکستان کے فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہو گے تھے۔
لیکن، بھارتی ہاکی ٹیم جو پول میچز میں تاحال ناقابل شکست تھی کو اپنے آخری پول میچ میں ملائیشا نے پانچ کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ تاہم، بھارت پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا۔۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ 27 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔