رسائی کے لنکس

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیسرے میچ کے لیے پاکستان نے بدھ کو ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے اور اب سے کچھ دیر قبل اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے تھے۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں جمعرات کو میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا کھیل شروع ہی کیا تھا کہ ابتدائی بلے باز محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے اینڈریسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے نقصان کے بعد سمیع اسلم اور اظہر علی نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا اور مجموعی اسکور 100 تک لے گئے۔ اس میں اظہر علی کی نصف سینچری بھی شامل ہے۔

تیسرے میچ کے لیے پاکستان نے بدھ کو ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بیلنس 70 اور معین 63 رنز کے ساتھ انگلینڈ کی پہلی اننگز کے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے اس اننگز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔

محمد عامر اور راحت علی دو، دو جب کہ یاسر شاہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ لارڈز میں کھیلا گیا پہلا میچ پاکستان نے 75 جب کہ اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے 330 رنز سے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG