رسائی کے لنکس

برفانی تودہ گرنے سے چار پاکستانی فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عسکری حکام کے مطابق شدید سرد موسم میں دشوار حالات کے باوجود فوری امدادی کارروائی کر کے 22 اہلکاروں کو زندہ نکال لیا گیا۔

پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چار فوجی ہلاک ہو گئے۔

عسکری عہدیداروں کے مطابق منگل کی شب استور کے علاقے میں ایک برفانی تودہ گرنے سے اس میں 26 فوجی دب گئے۔ تاہم شدید سرد موسم میں دشوار حالات کے باوجود فوری امدادی کارروائی کر کے 22 اہلکاروں کو زندہ نکال لیا گیا۔

تاہم سرکاری طور پر مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ لیکن گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برفبانی تودے گرنے کے واقعات ماضی میں ہوتے رہے ہیں۔

اس سے قبل 2012ء میں سیاچن گلیشیئر کے گیاری سیکٹر میں فوج کی سکس ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین ہیڈکوارٹرز پر برفانی تودہ گرنے سے وہاں تعینات 140 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG