رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے، ٹی20 ٹیم کا اعلان


فائل
فائل

'آئوٹ آف فارم' سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک بار پھر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم سلیکٹرز نے اسے ان کے لیے آخری موقع قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ساتھ آئندہ ماہ ہونے والے ایک روزہ اور ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

طویل عرصے سے 'آئوٹ آف فارم' سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک بار پھر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم سلیکٹرز نے اسے ان کے لیے آخری موقع قرار دیا ہے۔

بدھ کو لاہور میں قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ون ڈے ٹیم میں اپنی شمولیت کومحدود اوور کی کرکٹ میں خود کو ثابت کرنے کا آخری موقع سمجھنا چاہیے۔

شاہد آفریدی کو سلیکٹرز نے دسمبر میں بھارت کے خلاف ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز سے ڈراپ کردیا تھا۔ تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف انہیں ون ڈے اور ٹی20 دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے۔

وہاب ریاض، شعیب ملک، وکٹ کیپر کامران اکمل اور عمر اکمل بھی دونوں اسکواڈز میں موجود ہیں جب کہ سہیل تنویر کو ٹوئنٹی20 ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم سے پہلے ہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-2 سے ہارچکی ہے جب کہ سیریز کا تیسرا میچ 22 دسمبر سے سینچورین میں ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچ بھی کھیلیں گی۔

ون ڈے اسکواڈ: مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، ناصر جمشید، اسد شفیق، یونس خان، شعیب ملک، کامران اکمل، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض، عمر گل، عمران فرحت اور عبدالرحمن۔

ٹوئنٹی20 اسکواڈ: محمد حفیظ (کپتان)، ناصر جمشید، شعیب ملک، کامران اکمل، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، وہاب ریاض، عمر گل، احمد شہزاد، عمر امین، ذوالفقار بابر، اسد علی اور جنید خان۔
XS
SM
MD
LG