رسائی کے لنکس

سندھ: افغانستان جانے والے سامان پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان


سندھ: افغانستان جانے والے سامان پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان
سندھ: افغانستان جانے والے سامان پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے افغانستان بھیجی جانے والی اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جو صوبائی حکام وصول کرینگے۔

سندھ کے ایکسائز اینڈ تیکسیشن کے وزیر مکیش کمار چاولہ نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فضائی یا زمینی راستے سے افغانستان بھیجی جانے والی ہر شے پر اس کی اصل قیمت کا 08ء0 فی صد بطورِ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

تاہم افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کیلیے جانے والا سامان اس نئے صوبائی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کے اراکین نے گزشتہ ماہ حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ نیٹو کا سامان لے جانے والے ٹرکوں سے سامان کی مالیت کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے۔

صوبہ سندھ کی حدود میں پاکستان کی سب سے اہم بندرگاہ کراچی واقع ہے جہاں سے ایک اندازے کے مطابق روزانہ 200 کے لگ بھگ سامان سے لدے ٹرک اور ٹینکر افغانستان کیلیے روانہ ہوتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کو دیے گئے استثنیٰ کے باوجود نئے ٹیکس سے صوبائی حکومت کو 6 کروڑ امریکی ڈالرز سالانہ کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG