رسائی کے لنکس

جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف ’تھری ڈی‘ کارٹون سیریز


پاکستان کی پہلی تھری ڈی کارٹون سیریز
پاکستان کی پہلی تھری ڈی کارٹون سیریز

پاکستان میں اردو زبان میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تخلیق کیے جانے والے متحرک کارٹونوں پر مبنی یہ اولین سیریز ہے۔

امریکی حکومت کی اعانت سے حقوق نسواں کی سرگرم تنظیم عورت فاؤنڈیشن اور کریٹو ویلج نے پیر کو ’’میں اور میرے دوست‘‘ کے عنوان سے پاکستان کی پہلی تھری ڈی کارٹون سیریز کی رونمائی کی جس کا مقصد بچوں کو صنفی مساوات کی تعلیم دینا اور جنسی امتیاز کی بنیاد پر تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف شعور بیدار کرنے کی 16 روزہ مہم کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں اس کارٹون سیریز کا اجراء کیا گیا۔

پاکستان میں اردو زبان میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تخلیق کیے جانے والے متحرک کارٹونوں پر مبنی یہ اولین سیریز ہے۔

تقریب میں شریک افراد نے کہا کہ نو سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے یہ سیریز تیار کی گئی ہے جو سات اقساط پر مشتمل ہے اور اس میں صنفی بنیادوں پر روا رکھے جانے والے رویوں کو رد کیا گیا ہے۔

کارٹون سیریز میں مڈل اسکول کی تین نو عمر سراغرسانوں کو دکھایا گیا ہے جو صنفی امتیاز اور تشدد سے دوچار اپنی ایک ساتھی طالبہ سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں اور اسے اس مشکل سے نجات دلاتی ہیں۔

امریکی نائب سفیر رچرڈ ہوگلینڈ
امریکی نائب سفیر رچرڈ ہوگلینڈ
کارٹون سیریز کی تقریب رونمائی میں امریکی نائب سفیر رچرڈ ہوگلینڈ نے بھی شرکت کی اور انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’صنفی بنیاد پر تشدد ایک ایسا مسئلہ جس کے خاتمے کے لیے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اس مسئلے کے خلاف صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ ہر مرد کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔‘‘

رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کی اعانت کے لیے کی جانے والی سرمایہ کار اقتصادی ترقی کے حصول کے بہترین راستوں میں سے ایک ہے۔
XS
SM
MD
LG