رسائی کے لنکس

ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے کے خلاف احتجاج


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک احتجاج کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی جن میں قانون سازی بھی شامل ہے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں ’ایکسپریس نیوز‘ کے دفتر پر گزشتہ شب دستی بم حملے کے خلاف منگل کو ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک احتجاج کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی جن میں قانون سازی بھی شامل ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ’ایکسپریس نیوز‘ کے دفتر پر حملے میں ملوث عناصر تک پہنچے میں وفاق صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گا۔

’’وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی آپ لوگوں کے تحفظ کے لیے۔‘‘

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے کے لیے حکومت نے قانون سازی کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔

’’سیاست، صحافت اور حکومت تینوں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر متحد ہیں۔‘‘

عینی شاہدین کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد فلائی اوور کے قریب ’ایکسپریس نیوز‘ کے دفتر کے باہر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر حلقوں نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
XS
SM
MD
LG