رسائی کے لنکس

بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم کی پاکستان آمد


بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم کی پاکستان آمد
بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم کی پاکستان آمد

بھارتی وزیر داخلہ پی چد م برم جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تعاون کی تنظیم” سارک “ کے وزرائے داخلہ کے ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں تاہم اس سے قبل جمعہ کو اُن کی پاکستانی ہم منصب رحمن ملک سے بھی ملاقات طے ہے جس میں دونوں وزرائے داخلہ سکیورٹی کے اُمور بالخصوص 2008ء میں ممبئی حملوں میں کردار ادا کرنے کے الزام میں پاکستان میں زیرحراست افراد کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان میں سات افراد کو گرفتا رکرے کے اُن کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے اور عدالتیں شفاف انداز میں مقدمات کی سماعت کر رہی ہیں۔

دریں اثناء جمعہ کو سارک ممالک کے سیکرٹری داخلہ سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں اُن تجاویز کو حتمی شکل دی گئی جن کی منظور ی تنظیم کے وزرائے داخلہ دیں گے ۔ پاکستان کے سیکرٹری داخلہ چودھری قمر زمان نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام رکن ممالک کے عہدیداروں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا عزم کیا ہے۔

ایک روز قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپماراؤ اوراُن کے پاکستانی ہم منصب سلمان بشیر کے مابین اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں بھی تمام دوطرفہ اُمور کے حل کے لیے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا اور بات چیت کے اس عمل معنی خیز بنانے اور اس میں حقیقی پیش رفت کے لیے بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا15 جولائی کواپنے دورہ پاکستان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کریں گے جس کا ایجنڈ ا گذشتہ سیکرٹری خارجہ سطح کی ملاقات میں طے کیا گیاتھا۔

XS
SM
MD
LG