لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار 22 فروری کی شام سال 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلموں اور ان سے جڑی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 87 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب سجنے والی ہے۔
خوشبوٴں سے پر، رنگوں بھری، نور سے آراستہ اور سر تان سے سجی اس محفل میں آسکر کی دوڑ جیتنے والوں کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر کے لوگ ابھی سے آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں۔ ستاروں سے بھری اس شام کی میزبانی کے فرائض نیل پیٹرک ہیرس، ادریس ایلبا، نیکولس کڈمین اور ڈیوڈ اویلو انجام دیں گے۔
برطانوی اخبار ’انڈیپینڈنٹ‘ اور آسکرڈاٹ گوڈاٹ کام نے آسکر کی دوڑ میں شامل فلموں اور فنکاروں کی ایک فہرست شائع کی ہے۔ کون کون سی اہم فلمیں اور فنکار اس دوڑ میں حصہ لینے کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔۔آئیے اس پر ایک نظردوڑائیں:
بہترین فلم
امریکن سنائپر، برڈ مین، بائے ہڈ، دی گرینڈ بدہاپسٹ ہوٹل، دی ایمیٹیشن گیم، سیلما، دی تھیوری آف ایوری تھنگ، وپلیش۔
بہترین اداکار
اسٹیو کاریل ۔۔فوکس کیچر، براڈلے کوپر۔۔امریکن اسنائپر، بینیڈکٹ۔۔کمبربیچ۔۔ دی ایمیٹیشن گیم، مائیکل کیٹون۔۔برڈ مین، ایڈی ریڈ مائین۔۔دی تھیوری آف ایوری تھنگ۔
بہترین اداکارہ
ماریون کوٹیلارڈ۔۔ٹو ڈیز، ون نائٹ، فیلیسٹی۔۔دی تھیوری آف ایوری تھنگ، جولین مور۔۔اسٹل ایلائس، روزامنڈپائیک۔۔گون گرل، ریس وائیدراسپون۔۔وائلڈ،
بہترین معاون اداکار
رابرٹ ڈوال۔۔دی جج، ایتھن ہاک۔۔بائے ہڈ، ایڈورڈ نارتن۔۔برڈ مین ، مارک روفیلو۔۔فوکس کیچر، جے کے سمسنز۔۔وپلیش۔
بہترین معاون اداکارہ
پیٹریکا آرکویٹ۔۔بائے ہڈ، لارا ڈرن۔۔۔وائلڈ، کیرا نائٹ لے ۔۔دی ایمیٹیشن گیم، ایمااسٹون۔۔برڈ مین، میرل اسٹریپ۔۔ان ٹو دی ووڈز۔
بہترین سنیماآٹوگرافی
برڈمین، دی گرینڈ بدہاپسٹ ہوٹل ، آیڈا، مسٹر ٹرنر، ان بروکن۔
بہترین کاسٹیوم ڈیزائن
دی گرینڈ بدہاپسٹ ہوٹل ، ان ہرینٹ وائس، ان ٹو دی ووڈز، میلفیشینٹ۔، مسٹر ٹرنر۔
بہترین ڈائریکٹر
الیجانڈرو جی اناریچو۔۔فلم برڈ مین، ریچرڈ لنک لیٹر۔۔بائی ہڈ، بینیٹ ملر۔۔فوکس کیچر، ویس اینڈرسن۔۔دی گرینڈ بدہاپسٹ ہوٹل ، مورٹن ٹائیڈم۔۔دی ایمیٹیشن گیم۔
بہترین گیت
’ایوری تھنگ از اوسم‘۔۔’دی لیگو مووی،’ گلوری۔۔’سیلما،’ گریٹ فل۔۔’بیونڈ دی لائٹس،’آئی ایم ناٹ گونا مس یو ۔۔’ گلین کیمپ بیل۔۔آئی ول بھی می اور ’لوسٹ اسٹارز۔۔‘ بگن اگین۔
بہترین اوریجنل اسکرین پلے
برڈ مین، بائے ہڈ، فوکس کیچر، دی گرینڈ بدھاپسٹ ہوٹل اور نائٹ کرالر۔
بہترین اینی میٹیڈ فلم
بگ ہیرو سکس، دی باکس ٹرولز، ہاوٴ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو، سانگ آن دی سی، دی ٹیل آف دی پرنسیس کاگوا۔
بہترین دستاویزی فلم
سٹیزن فور،فائنڈنگ وی ویان مائر، لاسٹ ڈیز ان ویتنام، دی سالٹ آف دی ارتھ، ورونگا، دی ریپر، وائٹ ارتھ۔