رسائی کے لنکس

اورلینڈو میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی ہے: صدر اوباما


انھوں نے کہا کہ ہم درجنوں بے گناہ افراد کی خوفناک اور خونریز ہلاکتوں پر غمگسار ہیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ واقعے کی مکمل تفتیش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

صدر برارک اوباما نے اورلینڈو نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی اور نفرت پر مبنی واقعہ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاوٴس سے جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے ہر واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور ’’ آج کا دن امریکہ کے لیے بہت برا ثابت ہوا ہے۔‘‘

صدر اوباما نے مزید کہا کہ ایف بی آئی واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں اتوار کو ایک مشہور نائٹ کلب میں فائرنگ سے کم از کم 50 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

صدر نے واقعے میں انتقال کر جانے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس غم میں ان کے برابر کے شریک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم آج درجنوں بے گناہ افراد کی خوفناک اور خونریز ہلاکتوں پر غمگسار ہیں۔ ہم لواحقین کے لیے دعا گو جو مرجھائے ہوئے دلوں کے ساتھ ہم سے جواب طلب ہیں۔ ہم اورلینڈو کے عوام کے ساتھ ہیں۔

صدر اوباما نے کہا کہ واقعے کی مکمل تفتیش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفتیش ابھی جاری ہے۔ ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات دہشت گردانہ حملے کے طور پر کر رہی ہے۔

صدر اوباما کا اورلینڈو شوٹنگ پر خطاب
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:37 0:00

XS
SM
MD
LG