رسائی کے لنکس

اورلینڈو نائٹ کلب پر فائرنگ ، کب اور کیا ہوا ؟


عمر اپنے ہمراہ لائی ہوئی اے آر 15سے مشابہہ اپنی رائفل کے ساتھ کلب میں داخل ہوا ۔ اس کے علاوہ بھی اس کے پاس دوسرا اسلحہ تھا اور .......

اورلینڈو کے نائٹ کلب پر مسلح شخص کی فائرنگ کا واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ واقعہ میں کب ، کہاں اور کیا ہوا؟ اس حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لمحہ بہ لمحہ واقعے کا جائزہ لیا ہے ۔

صبح دو بجے سے قبل :عمر متین نے ’ پلس ‘نامی نائٹ کلب کے باہر اپنی گاڑی پارک کی ۔ عمر متین اورلینڈو کے قریبی علاقے کا رہائشی تھا ۔

دو بج کر دو منٹ : عمر اپنے ہمراہ لائی ہوئی اے آر 15سے مشابہہ اپنی رائفل کے ساتھ کلب میں داخل ہوا ۔ اس کے علاوہ بھی اس کے پاس دوسرا اسلحہ تھا ۔ اور لینڈو پولیس کے سربراہ جان مینا کا کہنا ہے کہ عمر نے کلب میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔

مینا کے مطابق کلب کی حفاظتپر مامور سیکورٹی عملے نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ مینا کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر متین نے کلب میں داخل ہونے سے پہلے بھی فائرنگ کی تھی۔

مینا کا کہنا ہے کہ اس دوران پولیس فورس بھی کلب تک پہنچ گئی جبکہ کلب میں موجود مسلح شخص عمر متین سے رابطہ بھی کیا گیا اورکچھ بات چیت بھی ہوئی لیکن اس بات چیت کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی جاسکتیں۔

مینا کا کہنا ہے کہ شروع میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا مسلح شخص نے کلب میں گھستے ہی لوگوں پر فائرنگ کردی تھی یا نہیں تاہم حکام کی جانب سے اس حملے کو بھر پور جواب دینے کی تیاریاں مکمل ہوگئی تھیں۔

صبح کے تین بجے : کلب کی جانب سے فیس بک پر وارننگ شائع کی گئی تاکہ لوگ خبردار ہوسکیں ۔

اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ عمارت کے اندر تقریباً15افراد نے ریسٹ روم میں خود کو چھپالیا ہے۔

صبح پانچ بجے : پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو بچانے کی کوششیں شروع کیں۔ مسلح شخص کا دھیان بٹانے کے لئے پولیس نے دو دھماکے کئے اور اسی دوران میں تقریباً نو پولیس افسران کلب میں داخل ہوگئے ، انہوں نے جوابی فائرنگ بھی کی اور فائرنگ کے نتیجے میں عمر متین مارا گیا ۔

XS
SM
MD
LG