رسائی کے لنکس

لاہور: اورنج لائن میٹرو ریل کی آزمائشی سروس


Orange Line
Orange Line

بدھ کے روز ’اورنج لائن میٹرو ریل‘ کی صوبہٴ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آزمائشی سروس چلائی گئی۔

آزمائشی سروس 11 کلومیٹر کے ٹریک پر چلائی گئی جو سفر 15 منٹ میں طے کیا گیا۔

یہ آزمائشی سروس اسلام پارک اسٹیشن سے لکشمی چوک اسٹیشن کے درمیان چلائی گئی جس کا افتتاح وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کیا۔

اس موقع پر لاہور میں چین کے قونصل جنرل بھی شریک تھے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین چین کے تعاون سے بنائی جا رہی ہے۔ ٹرین سروس کی تعمیر کا آغاز اکتوبر سنہ 2015 میں شروع کیا گیا۔

عدالتی فیصلوں کے باعث تعمیراتی کام 13 مختلف جگہوں پر رکا رہا۔

حکومت پنجاب کے مطابق، اورنج لائن میٹرو ٹرین پر کُل لاگت ایک کھرب پینسٹھ ارب روپے ہے۔

ٹرین کا کُل ٹریک ستائیس اعشاریہ ایک کلومیٹر ہے، جس پر سول ورک کا
اسی فیصد جبکہ پٹری بچھانے کا ساٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG