رسائی کے لنکس

پیرس: چاقو سے حملے میں ایک ہلاک، چار زخمی


جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکار
جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکار

فرانس کے دارالحکومت میں چاقو سے کیے گئے ایک حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ پیرس کے جس علاقے میں پیش آیا وہاں شہر کا مشہور اوپرا ہاوس اور کئی مقامی ریستوران واقع ہیں اور یہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں۔

پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا لیکن اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ لیکن حکام کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران چاقو سے لیس شخص نے "اللہ اکبر" کا نعرہ لگایا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملہ آور کو اپنے مقصد کا "سپاہی" قرار دیا۔

جہاں حملہ ہوا وہاں عموماً لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
جہاں حملہ ہوا وہاں عموماً لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کا ملک امن کے دشمنوں کو ایک انچ بھی جگہ نہیں دے گا۔

پیرس کے پراسیکیوٹر فرانسواں مولنز کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے حکام نے اس حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حالیہ برسوں میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کی وجہ سے پیرس میں سکیورٹی کو چوکس رکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG