رسائی کے لنکس

امریکی میوزک چارٹ پر 'ون ڈائریکشن' نےنیا ریکارڈ بنا لیا


وہ پہلا میوزیکل گروپ ہے جن کے چاروں البموں نے بل بورڈ 200 پر سیدھے نمبرون کی پوزیشن حاصل کی ہے اور بل بورڈ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

برطانوی بوائز بینڈ گروپ 'ون ڈائریکشن' امریکی میوزک چارٹ کا وہ پہلا میوزیکل گروپ ہےجن کےچاروں البمز نےبل بورڈ 200 چارٹ پر سیدھےنمبرون کی پوزیشن حاصل کی ہے اور بل بورڈ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ون ڈائریکشن کے چوتھے میوزیکل البم جس کا نام ' فور' ہے، بل بورڈ البم چارٹ پر نمبر ون پر ہے۔ اسےاس سال امریکہ میں اب تک کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا ہے، جس کی پہلے ہفتے میں 387,000 کاپیاں فروخت ہوئیں ہیں، جبکہ امریکی ہٹ چارٹس پر ایک ہفتے میں سب سے زیادہ البم کی فروخت کا ریکارڈ ٹیلر سوئفٹ کے پاس ہے جن کے البم کی ایک ہفتے میں 12 لاکھ 80 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

ون ڈائریکشن کا چوتھا البم 17 نومبر کو ریلیز ہوا جو برطانوی میوزک چارٹ پر نمبر ون رہا۔

ون ڈائریکشن کے حالیہ البم فور کو دنیا کے 85 ملکوں میں آئی ٹیونز پر سب سے زیادہ تعداد میں ٹاپ پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ ان کے نئے البمز کے سنگلز 'اسٹیل مائی گرل' اور 'فائر پروف' کو البم کے ریلیز سے پہلے ہی شائقین میں مقبولیت حاصل ہو چکی تھی۔

ون ڈائریکشن بینڈ کے لیے گذشتہ ہفتہ بڑی کامیابیاں سمیٹ کر لایا۔ اتوار کو لاس اینجلیس میں امریکی میوزک ایوارڈ میں انھیں آرٹسٹ آف دی ائیر، البم آف دی ائیر اور فیورٹ پاپ، راک البم قرار دیا ہے۔

اس بینڈ نے بدھ کو آسٹریلیا میں آریا ایوارڈز میں بیسٹ انٹرنشنل آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

یاد رہے کہ اس گروپ نے 2010ء میں برطانوی پروگرام ایکس فیکٹر مقابلے میں حصہ لیا تھا اور تیسرے نمبر پر رہے تھے انھوں نے برٹش میوزک ایوارڈ اور چار ایم ٹی وی ایوارڈز کے علاوہ بہت سے ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

ون ڈائریکشن کا پہلا البم ' اپ آل نائٹ' ،2011ء میں ریلیز ہوا اور بل بورڈ کے البم چارٹ پر سیدھے نمبر ون کی پوزیشن پر پہنچا جس کے گانوں 'واٹ میکس یو بیوٹی فل' اور' مور دین دس' نے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

اس البم کی کامیابی کے بعد ون ڈائریکشن کے ارکان زین ملک، نیلان ہوران، ہیری اسٹائلز، لوئی ٹاملسن اور لیام پائن کا دوسرا البم ' ٹیک می ہوم ' اور تیسرا البم 'مڈ نائٹ میموریز' کے لائیو وائل وی آر ینگ، لٹل تھنگز، ایور اور اسٹوری آف مائی لائف جیسے مقبول ترین پاپ گانوں کے ساتھ دونوں البمز نے بل بورڈ پر سیدھے ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

فوربز میگزین نے رواں برس دنیا میں 30 برس سے کم عمر نوجوانوں میں سب سے زیادہ آمدنی کمانے کے اعتبار سے ون ڈائریکشن کو دوسرا نمبر دیا تھا۔

بل بورڈ چارٹس کی تاریخ میں مقبول ترین البمز دینے والوں میں بیٹیلز 19 البمز کے ساتھ نمبر ون پر ہیں جن کے بعد ریپر جے زی 13، بروس نگسٹن، ایلوس پریسلے اور باربرا اسٹرائڈ10 البمز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اس فہرست میں میڈونا آٹھ نمبر ون البمز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG