رسائی کے لنکس

طالبان کی طرف سے تشدد کی حکمت عملی جاری رکھنے کا امکان: اوباما


صدر اوباما نے کہا کہ اس وقت امریکہ کا ہدف افغانستان کے آئینی اور جمہوری عمل کے تسلسل کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ القاعدہ اور داعش افغانستان میں جڑیں نا پکڑ سکیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا کہ افغان طالبان کی طرف سے ایک سخت گیر سربراہ کی تعیناتی کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ طالبان تشدد کی حکمت عملی جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق جاپان میں جی سیون سربراہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکہ کے صدر نے کہا کہ طالبان بدستور ایسی تنظیم ہیں جو افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کریں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ فوری طور پر تو ہم یہی توقع کر رہے ہیں کہ طالبان تشدد کی راہ پر چلتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنائیں گے۔

صدر اوباما نے کہا کہ اس وقت امریکہ کا ہدف افغانستان کے آئینی اور جمہوری عمل کے تسلسل کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ القاعدہ اور داعش افغانستان میں جڑیں نا پکڑ سکیں۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک ڈورن حملے میں طالبان کے سربراہ ملا منصور کے مارے کے جانے بعد افغان طالبان نے ایک مذہبی شخصیت مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو اپنا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

صدر اوباما اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ملا منصور افغان امن عمل کے مخالف تھے۔

XS
SM
MD
LG