رسائی کے لنکس

صومالیہ کے لیے 1991 کے بعد پہلی بار امریکی سفیر نامزد


صومالیہ کے قانون ساز (فائل فوٹو)
صومالیہ کے قانون ساز (فائل فوٹو)

کیتھرین دہانین کی نامزدگی کی توثیق امریکی سینٹ کی طرف سے ضروری ہے۔ اگر ان کی نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو وہ صومالیہ کے لیے امریکی مشن کی قیادت کریں گے جو کہ ہمسایہ ملک کینیا میں موجود ہے۔

صدر براک اوباما نے 1991ء کے بعد پہلی بار ایک سفارت کار کو صومالیہ کے لیے امریکہ کا سفیر نامزد کیا ہے۔

کیتھرین دہانین کی نامزدگی کی توثیق امریکی سینیٹ سے ضروری ہے۔ اگر ان کی نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو وہ صومالیہ کے لیے امریکی مشن کی قیادت کریں گے جو کہ ہمسایہ ملک کینیا میں موجود ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ "اگر سکیورٹی کی صورت حال نے اجازت دی تو ہم صومالیہ میں اپنی سفارتی موجودگی میں اضافہ اور موغا دیشو میں اپنے سفارت خانے کو کھولنا چاہیں گے"۔

ساکی نے اس نامزدگی کو "تاریخی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صومالیہ اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا مظہر ہے۔

امریکہ نے صومالیہ میں اپنا سفارت خانہ اس وقت بند کر دیا جب وہاں تشدد اور افراتفری شروع ہو گئی۔

تاہم اب وہاں سکیوٹی کی صورت حال کافی بہتر ہو گئی ہے اور وہاں کئی سالوں سے ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ نئی حکومت کام کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG