رسائی کے لنکس

کانگریس ملازمتوں سے متعلق ان کا بل، بلا تاخیر منظورکرے: صدر اوباما


کانگریس ملازمتوں سے متعلق ان کا بل، بلا تاخیر منظورکرے: صدر اوباما
کانگریس ملازمتوں سے متعلق ان کا بل، بلا تاخیر منظورکرے: صدر اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ہفتے کے روز ریڈیو اور انٹرنیٹ پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں کانگریس پر زور دیا کہ وہ ملازمتوں سے متعلق ان کے بل کی کسی تاخیر اور تقسیم کے بغیر منظوری دیں۔

صدر نے ملازمتوں کے نئے مواقعوں سے متعلق قانون سازی کا اپنا منصوبہ پچھلے ہفتے کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس میں پیش کیاتھا اور اس کے بعد سے وہ بل کی منظوری کے سلسلے میں دباؤ بڑھانے کے لیے تین ریاستوں کا سفر کرچکے ہیں۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ پیر کے روز وہ اس بارے میں اپنا منصوبہ پیش کریں گے کہ خسارے میں کمی کی کوششوں کے دوران وہ کس طرح ملازمتوں کے بل کےلیے فنڈز مہیا کریں گے۔

ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے اپنے ہفتہ وار خطاب میں رکن کانگریس پیٹر راسکم نے مسٹراوباما پر زوردیا کہ کاروباروں سے متعلق ضابطوں میں کمی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے قوانین نئی ملازمتوں کی راہ روک رہے ہیں۔

انہوں نے صدر اوباماپریہ بھی کہا کہ وہ ڈیموکریٹ اکثریتی سینیٹ پرری پبلیکن اکثریتی ایوان کی تجاویز منظور کرنے پر زور دیں جن میں بعض اہم قوانین کے سلسلے میں ایوان کو ویٹوکا اختیار دینابھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG