رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا چارلسٹن چرچ کے مقتول پادری کو خراج عقیدت


صدر کا کہنا تھا کہ "ہم یہاں ایک خدا کے ایک ایسے بندے کو یاد کرنے کے لیے جمع ہیں جنہوں نے اپنی زندگی عقیدے کے مطابق گزاری۔"

امریکہ کے صدر براک اوباما نے گزشتہ ہفتے جنوبی کیرولائنا میں ایک چرچ پر حملے میں ہلاک ہونے پادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

چارلسٹن میں واقع سیاہ فام امریکیوں کے تاریخی چرچ میں ایک سفید فام نوجوان نے فائرنگ کر کے نو لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

صدر کا کہنا تھا کہ "ہم یہاں ایک خدا کے ایک ایسے بندے کو یاد کرنے کے لیے جمع ہیں جنہوں نے اپنی زندگی عقیدے کے مطابق گزاری۔"

انھوں نے ایمینئول افریقن میتھوڈسٹ چرچ کے مقتول پادری کلیمنٹ پنکنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ " نفرت میں اندھا ہو جانے والے مبینہ قاتل ریورنڈ پنکنی اور بائیبل کے مطالعاتی گروپ کے وقار کو نہیں دیکھ سکا۔"

یہ خصوصی تقریب حملے کا نشانہ بننے والے چرچ سے کچھ ہی فاصلے پر واقع کالج آف چارلسٹن میں منعقد ہوئی۔

صدر نے متعدد سوگواروں کے بعد تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کیا اور اس دوران انھوں نے مدر ایمینئول کا مخصوص گیت گایا جس میں ہال میں موجود لوگوں نے بھی ان کی آواز سے آواز ملائی۔

صدر نے اس موقع پر ایک بار پھر اسلحے سے متعلق قوانین کے طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کے تناظر میں امریکیوں کو نسل پرستی اور اسلحے سے متعلق "چھبتے ہوئے سوالوں" پر غور کرنا چاہیے۔

XS
SM
MD
LG