رسائی کے لنکس

اوباما اور ڈوٹرٹے میں مختصر بات چیت


فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے (فائل فوٹو)
فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے (فائل فوٹو)

دونوں رہنماؤں میں منگل کو ملاقات ہونا تھی لیکن وائٹ ہاؤس نے ڈوٹرٹے کے "قابل اعتراض" بیان کے تناظر میں اسے منسوخ کر دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایا کہ بدھ کو دیر گئے صدر براک اوباما اور فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کے مابین مختصر بات چیت ہوئی ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں ڈوٹرٹے نے امریکی صدر کے لیے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس کے بعد ان دونوں رہنماؤں کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی۔

یہ مختصر بات چیت لاؤس میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے اعشایے کے موقع پر ہوئی اور حکام کے مطابق اوباما اور ڈوٹرٹے میں رسمی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں میں منگل کو ملاقات ہونا تھی لیکن وائٹ ہاؤس نے ڈوٹرٹے کے "قابل اعتراض" بیان کے تناظر میں اسے منسوخ کر دیا تھا۔

ڈوٹرٹے نے متنبہ کیا تھا کہ اوباما انھیں منشیات کے مبینہ اسمگلروں کے خلاف فلپائن کی کارروائیوں پر سبق نہ پڑھائیں۔ ان کارروائیوں میں جون سے اب تک تقریباً دو ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

بعد ازاں ڈوٹرٹے نے اوباما سے متعلق نامناسب الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ صرف یہ چاہتا ہے کہ فلپائن میں قاعدے کے مطابق چیزیں ہوں اور دونوں ملکوں کے مجموعی تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔

XS
SM
MD
LG