رسائی کے لنکس

اوباما اور کاسترو کا مصافحہ، ہفتہ کو ملاقات متوقع


صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان کا ملک لاطینی امریکہ میں اپنی مرضی مسلط کرنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

امریکہ کے صدر براک اوباما اور کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے پاناما میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے موقع پر مصافحہ کیا ہے۔

اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں کا یہ غیر رسمی طور پر آمنا سامنا تھا اور اس دوران کوئی قابل ذکر گفتگو نہیں ہوئی۔

اوباما اور کاسترو کی ہفتہ کو ملاقات متوقع ہے۔

شمالی و جنوبی امریکی ملکوں کے سربراہان کا دو روزہ اجلاس پاناما میں ہو رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کیوبا خطے کے ملکوں کے اس اہم اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

جمعہ کو پاناما سٹی میں سول سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوششوں سے کیوبا کے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

"جیسے کہ ہم معمول کی طرف بڑھنے کا عمل شروع کر رہے ہیں، ہمارے کیوبا کے ساتھ بہت سے امور پر اختلافات (حکومتوں کی سطح پر) ہوں گے۔ جیسے کہ لاطینی امریکہ کے دیگر ملکوں سے بھی ہوتے رہے ہیں یا پھر ہمارے قریبی اتحادیوں کے ساتھ بھی ہو جاتے ہیں۔"

لیکن صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان کا ملک لاطینی امریکہ میں اپنی مرضی مسلط کرنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

XS
SM
MD
LG