رسائی کے لنکس

سیاست میں سرمائے کا عمل دخل روکنے پر سرمایہ کاری کی جائے: صدر اوباما


سیاست میں سرمائے کا عمل دخل روکنے پر سرمایہ کاری کی جائے: صدر اوباما
سیاست میں سرمائے کا عمل دخل روکنے پر سرمایہ کاری کی جائے: صدر اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کانگریس سے تعطل ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایسے قوانین منظور کریں جن کی مدد سے سیاست میں سرمائے کے اثرورسوخ کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے میں مدد مل سکے۔

ہفتے کے روز ا پنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہاکہ کانگریس کے ارکان ججوں اور پبلک سروس کے عہدوں کے لیے ان کی نامزدگیوں پر رکاوٹوں کھڑی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام تعطل اور کھیل تماشوں کی بجائے بہتر صورت حال کے مستحق ہیں اور انہوں نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسا قانون منظور کریں جس سے ووٹنگ کے ذریعے نامزد کردہ افراد کے حق یا مخالفت کا فیصلہ 90 روز کے اندر ہوجائے۔

مسٹر اوباما نے ایک ایسی قانون سازی کی بھی اپیل کی جس کے ذریعے منتخب عہدے داروں کے مارکیٹ پر اثر ورسوخ روکنے کے لیے ان پر صنعتوں کے اسٹاک کی خرید پر پابندی عائد کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں پر بھی پابندی لگائی جائے جو کانگریس کے لیے لابی کرنے والے ارکان سے انتخابی مہم کے لیے عطیات وصول کرتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ یہ واشنگٹن کے راہنماؤں کے لیے مناسب وقت ہے کہ وہ حقیقی مسائل کے حل کی جانب توجہ دیں ، مثال کے طور پرمعاشی صورت حال کو بہتر بنانے سے متعلق۔

XS
SM
MD
LG