رسائی کے لنکس

اوباما کا اخراجات میں کٹوتی اور ٹیکس اصلاحات پر مشتمل ’متوازن منصوبے‘ کی منظوری پر زور


کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب
کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ روزگار کےمواقع بڑھانا چاہتے ہیں جس کےلیے ضرورت اِس بات کی ہے کہ ایک ’متوازن منصوبے‘ کی منظوری دی جائے، جس کی بنیاد خسارے میں کمی لانے کے لیے اخراجات میں اضافی کٹوتی، ہیلتھ کیئر پروگرام میں ردوبدل اور ’ٹیکس کوڈ‘ میں اصلاحات پر ہو۔

جمعرات کی رات کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ وہ اگلے سال ایک عام خاندان کے لیے ٹیکس میں 1500ڈالر کی چھوٹ دیں گے، اورامریکیوں کے لیے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے کئی ایک اقدامات کریں گے، جن میں خصوصی طور پر تعمیرات اور تعلیم کا شعبہ شامل ہوگا۔

صدر نے کہا کہ منصوبے میں دی گئی حکمت عملی کے تحت اخراجات میں کٹوتی یکا یک نہیں لائی جانی چاہیئے۔

ریپبلیکنز نے دولت مندامریکیوں پر ٹیکس میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔ تاہم، مسٹر اوباما نے کہا کہ قوم کو ایک ’ٹیکس کوڈ‘ کی ضرورت ہے جس میں ہر کوئی مساویانہ طور پر اپنے حصے کی ادائگی کرے۔

اُنھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بحران سے آگے کا سوچا جائے اور ایسی معیشت کی تعمیر کی جائے جو مستقبل کے لیے سود مند ہو۔

XS
SM
MD
LG