رسائی کے لنکس

ناروے:بم دھماکے اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد90 سے زائد


ناروے:بم دھماکے اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد90 سے زائد
ناروے:بم دھماکے اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد90 سے زائد

ناروے میں پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے ایک گروپ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔

اس واقعے سے چند گھنٹے قبل دارالحکومت اسلو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کو ناروے کے مغربی ساحل کے قریب واقع ایک جزیرے پر اس وقت پیش آیا جب پولیس کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص نے نوجوانوں کے ایک کیمپ پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا اعلان ہفتے کو جزیرے کے پولیس سربراہ نے کیا۔ قبل ازیں حکام نے فائرنگ کے واقعے میں دس افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ ناروے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز واقعہ ہے۔

ناروے کے وزیر انصاف کنٹ اسٹوربرجٹ کا کہنا تھا کہ جزیرہ یٹویا پر فائرنگ کرنے والا شخص ناروے کا شہری ہے اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے حملے کو ’’بزدلانہ کارروائی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ناروے کی جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچے گے۔

جمعہ کو اوسلو میں حکومتی عمارتوں پر بم حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تاحال واضح طور پر ان واقعات کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم حکام کا خیال ہے کہ یہ دونوں واقعات ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

XS
SM
MD
LG