رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا مزید دو میزائلوں کا تجربہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے دفاعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ سکڈ میزائل بدھ کو مغربی ہاوانگے صوبے سے فائر کیے گئے ہیں اور یہ 500 کلومیڑ تک مار کر سکتے ہیں۔

شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مارکرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

یہ دونوں میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل کی قریب سمندر میں فائرکیے گئے۔ یہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شمالی کوریا کی طرف سے چوتھا تجر بہ ہے۔

جنوبی کوریا کے دفاعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ سکڈ میزائل بدھ کو مغربی ہاوانگے صوبے سے فائر کیے گئے ہیں اور یہ 500 کلومیڑ تک مار کر سکتے ہیں۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے طرف سے ممنوع قرار دیے جانے والے میزائلوں کے تجربوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف جنوبی ک ریا پر دباؤ بھی بڑہا رہا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے معاہدے کو بھی تسلیم کرے۔

دریں اثناء شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے پیانگ یانگ کے جوہری پروگرام کے ایک اہم معمار کے انتقال کی خبر دی ہے۔

کوریا کی سنڑل نیوز ایجنسی 'کے سی این اے' کا کہنا ہے کہ سابق جنرل جان پیانگ ہو بدھ کو 88 سال کی عمر میں طبعی طور پر انتقال کر گئے۔

جان جو 2011 میں سرکاری عہدے سے سبکدوش ہو ئےے تھے، انھوں نے شمالی کوریا کے 2006 اور 2009 میں کیے جانے والے پہلے دو جوہری تجربات میں اہم کردار ادا کیا۔

کے سی این اے کا کہنا ہے کہ ان کی سرکاری اعزاز کی ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی جن میں شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان بھی شامل ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG