رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میں امریکی سیاح زیر حراست


Kosovoning betartib parlamentida ko'zni yoshlantiruvchi gaz ishga solingan
Kosovoning betartib parlamentida ko'zni yoshlantiruvchi gaz ishga solingan

کوریا کی سنڑل نیوز ایجنسی نے جمعہ کو کہا ہے کہ جیفری ایڈورڈ فاؤول نے مبینہ طور پر اپنے ویزے کی شرائط کی خلاف ووزی کی اور اس بارے میں ان سے پوچھ گوچھ کی جائے گی۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اپریل کے اواخر میں بحیثیت سیاح ملک میں داخل ہونے والے ایک امریکی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کوریا کی سنڑل نیوز ایجنسی نے جمعہ کو کہا ہے کہ جیفری ایڈورڈ فاؤول نے مبینہ طور پر اپنے ویزے کی شرائط کی خلاف ووزی کی اور اس بارے میں ان سے پوچھ گوچھ کی جائے گی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ان اطلاعات کے بارے میں آگاہ ہے کہ ایک امریکی شہری کو شمالی کوریا نے حراست میں لیا ہے۔

فاؤول تیسرے امریکی شہری ہیں جن کو شمالی کوریا میں حراست میں لیا گیا۔

شمالی کوریا نے اپریل میں ہی 24 سالہ سیاح میتھو ٹوڈ ملر کو بھی گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں اطلاع تھی کہ اس نے اپنا ویزہ پھاڑنے کے بعد یہاں سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی۔

ایک کورین نژاد امریکی مبلغ کینتھ بئی کو بھی 2012 میں گرفتا ر کیا گیا تھا۔ ان کو تخریب کاری کے الزمات پر 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

گزشتہ سال کوریا کے جنگ میں حصہ لینے والے ایک 80 سالہ امریکی سیاح میریل نیومین کو ایک ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔

بیشتر امریکی جن کو شمالی کوریا میں حراست میں لیا گیا ان کے مختلف جرائم کے اعتراف کی وڈیو ریکارڈنگ کر ککے رہا کردیا گیا۔

کچھ اور واقعات میں تو اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے شمالی کوریا جانا پڑا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ اپنے جوہری اور میزائل پروگرام پر امریکہ سے رعایت حاصل کرنے کے لیے ان امریکیوں کو "سودے بازی" کے لیے استعمال کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG