رسائی کے لنکس

نوکیا نے تین اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف کرادیے


توقع کی جار ہی تھی کہ نوکیا کی طرف سے ایک کم قیمت اینڈرائیڈ فون پیش کیا جائے گا۔ لیکن، نوکیا نے ایک نہیں بلکہ تین اینڈرائیڈ ہینڈسیٹ اسمارٹ فونز، 'نوکیا ایکس' ، 'نوکیا ایکس پلس' اور ٹاپ لائن' ایکس ایل' کی نئی فیملی متعارف کروا دی ہے

پیر کے روز 'موبائل ورلڈ کانگریس' بارسلونا میں نوکیا کی جانب سے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نوکیا نے چار روزہ صنعتی میلے کے افتتاحی دن پر 'نوکیا ایکس سیریز' بجٹ فونز کی نقاب کشائی کی ہے۔
ٹیک ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ نوکیا کی طرف سے ایک کم قیمت اینڈرائیڈ فون پیش کیا جائے گا۔ لیکن، نوکیا نے ایک نہیں بلکہ تین اینڈرائیڈ ہینڈ سیٹ اسمارٹ فونز، 'نوکیا ایکس' ، 'نوکیا ایکس پلس' اور ٹاپ لائن'ایکس ایل' کی نئی فیملی متعارف کروا دی ہے۔
’فنانشل ایکسپریس‘ کے مضمون کے مطابق، کمپنی نے اسمارٹ فونز سیریز کے لیے مائیکرو سافٹ کی ونڈو سافٹ وئیر کے بجائے گوگل کا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا ہے۔ تاہم، اس کا انٹر فیس دیگر اینڈرائیڈ فونز سے مختلف ہے، یعنی اس میں ونڈو فون کی طرح آئیکونز کے بجائے 'لائیو ٹائلز' کا استعمال کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نوکیا نے صرف انٹرفیس ہی نہیں بدلا، بلکہ گوگل کی مشہور زمانہ سروسز مثلاً گوگل میپس، جی میل اور پلے اسٹور کو نکال باہر کیا ہے اور ان کی جگہ، نوکیا نے اپنی اپلی کیشنز 'Here میپس' ، اور جائینٹ ای میل سافٹ وئیر 'آوٹ لک' کو شامل کیا ہے۔
نوکیا ایکس سیریز کے اسمارٹ فونز میں بلیک بیری مسینجر سروس BBM انسٹال ہے۔ اسی طرح، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس ٹوئیٹر، ویڈیو ایپس اور کئی گیمز موجود ہیں۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق، نوکیا ایکس یورپ سمیت ایشیائی ملکوں میں فوری فروخت کے لیے دستیاب ہے ۔ نوکیا ایکس پلس اور نوکیا ایکس ایل اسمارٹ فونز کی رینج مارچ کے اوائل تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی ۔
کمپنی نے ایکس سیریز اسمارٹ فونز کی مخصوص خصوصیات کے حوالے سے بتایا کہ ،نوکیا ایکس اور نوکیا ایکس پلس 4 انچ کی اسکرین کا حامل ہو گا ۔

نوکیا ایکس 512 میگا بائٹ ریم اور 32 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ کی سہولت موجود ہے۔ دو ایکٹیو سموں کے ساتھ اس میں 3 میگا پکسلز فکس فوکس کیمرہ کے ساتھ 89 یورو میں فوری فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
نوکیا ایکس پلس 4 گیگا بائیٹ اور 32 گیگا بائیٹ کی میموری کارڈ کی سہولت رکھتا ہے، جس میں 3 میگا پکسل فکس فوکس کیمرا موجود ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 99 یورو مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کے ٹاپ لائن نوکیا ایکس ایل کی اسکرین 5 انچ لمبی ہے اس میں 768 میگا بائیٹ ریم اور 4 گیگا بائیٹ میموری اور 32 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ کی سہولت موجود ہے۔ نوکیا ایکس ایل 5 میگا پکسلز آٹو فوکس کیمرہ کے ساتھ 2 میگا پکسلز کیمرہ سامنے کی جانب بھی نصب ہے اس میں بھی دو سموں کی سہولت دستیاب ہے۔اس کی قیمت 109 ہے۔
نوکیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ تمام اسمارٹ فونز ترقی پزیر ممالک بشمول پاکستان فروخت کے لیے پیش کئے جائیں گے۔ لیکن، کمپنی نوکیا ایکس سیریز فونز کو امریکہ، کینیڈا، کوریا اور جاپان میں متعارف کروانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
کہا جا رہا ہے کہ ایک زمانے میں موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی کے لیے کم لاگت کے فونز کے اسمارٹ فونز کے ذریعے ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جو گذشتہ کئی برسوں سے مشکلات کا شکار رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG