رسائی کے لنکس

امن کے نوبیل انعام میں ریکارڈ تعداد میں نامزدگیاں


امن کے نوبیل انعام میں ریکارڈ تعداد میں نامزدگیاں
امن کے نوبیل انعام میں ریکارڈ تعداد میں نامزدگیاں

ناروے میں قائم نوبیل انعام دینے والی کمیٹی نے کہاہے کہ 2011ء کے نوبیل امن انعام کے لیے انہیں دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔

نوبیل کمیٹی نے منگل کے روزبتایا کہ انہیں ملنے والی نامزدگیوں کی تعداد 241 ہے جن میں 53 تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

پچھلے سال کمیٹی نے چین میں جمہوری حقوق کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے چینی کارکن لیو شیاؤبو کو امن کے نوبیل انعام سے نوازا تھا۔ ان کا انتخاب 237 نامزدگیوں میں سے کیا گیاتھا۔

نوبیل کمیٹی اگرچہ نامزدگیوں کی فہرست کو صیغہ راز میں رکھتی ہے لیکن ناروے کے ایک قانون ساز پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں انہوں نے وکی لیکس کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

نامزدگیوں کی وصولی کی آخری تاریخ یکم فروری تھی۔ جب کہ جیتنے والے کے نام کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے پارلیمنٹ کے ارکان، سیاست اور قانون کے پروفیسر اوراس سے قبل نوبیل انعام جیتنے والی شخصیات کسی کو اس معتبر انعام کے لیے نامزد کرسکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG